چنتامنی:7 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز ) حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی یوم پیدائش کے موقع پرجلوس نکالنے کی اجازت نہیں دیجایے جاییگی۔ اس بات کی اطلاع ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی نے دی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جلوس پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کا مقصد صرف امن وامان کو برقرار رکھنا ہے جلوس پر پابندی صرف چنتامنی میں ہی نہیں بلکہ ریاست کے تمام اضلاع اور تمام تعلقہ جات پر عائد ہوتی ہے متعلقہ تمام سرکاری افسران کو ہدایت جاری کی جاچکی ہے کہ وہ تعلقہ جات میں حکومت کے احکامات کے مطابق جینتی کاانعقاد کریں اور کسی طرح کے جلوس کو سڑکوں پر اترنے کا موقع فراہم نہ کریں۔
شہر کے منسپالٹی دفتر میں 10 نومبرکو ہونے جارہی ٹیپوسلطان شہیدؒ کی یوم پیدائش کے پیش نظر محکمہ پولیس کے جانب سے منعقدہ امن کمیٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈی۔وائی۔ایس۔پی کرشنامورتی نے بتایا کہ ٹیپو جینتی کے دن اگر جان بوجھ کر جلوس نکالنے یا غلط حرکتیں کرکے انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو ان کے خلاف محکمہ پولیس سختی کے ساتھ قانونی کارروائی کریگی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چنتامنی میں ٹیپو سلطان کی جینتی کسی بھی حالت میں آزاد چوک میں منانے نہیں دی جائیگی انہوں نے اس کی وجہ یہ بتایی کہ ٹیپو سلطان جینتی میں پانچ ہزار لوگ جمع ہونے کا خدشہ ہےاور اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہوجانے سے ٹرافک میں خلل پڑنے کے علاوہ کافی پریشانیاں پیش آسکتی ہیں، انہوں نے یہ بھی بتایاکہ اس سے پہلےآج تک کوئی بھی جینتی آزاد چوک میں نہیں کی گئی ہے ۔
کرشنامورتی نے کہا اگر ٹیپو جینتی کرنا ہے تو شہر کے گوربھون یا کسی اور جگہ پر کیا جائے جس کیلئے ہماری بھی بھر پور حمایت رہیگی اس موقع پر اجلاس میں موجود کئی مسلم نوجوانوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ٹیپو جینتی کے دن انہیں جلوس نکالنے کا موقع دیکر آزاد چوک میں ٹیپو جینتی کا موقع فراہم کیا جائے اس بات کو لیکر کافی زور دار بحث ہوئی لیکن محکمہ پولیس نے جلوس نکالنے کیلئے اجازت نہیں دی ۔اس موقع پر کونسلر محمد شفیق نے بھی خطاب کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا کہ ہر جینتی کے موقع پر جلوس نکالنے کا موقع دیا جاتا ہے لیکن اس جینتی کو کیوں جلوس نکلالنے کا موقع فراہم نہیں کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹیپو سلطان شہیدؒ ایک دور اندیش حکمران تھے انہیں کی بدولت سے ریاست میسور کو منفرد مقام حاصل ہوا تھا انکی قربانیاں اور آزادی کیلئے رکھی گئی بنیاد کو عوام کے درمیان اجاگر کیاجائے تاکہ ٹیپوسلطان شہید کی تاریخ کا علم ہر فرد کو حاصل ہوسکے ۔اس موقع پر تحصیلدار گنگپا کونسلر اللہ بخشء قادری ظہیر پاشاہ سرکل انسپکٹر منجوناتھ بلدیہ صدر سجاتا کونسلر شرنیواس ریڈی شیخ صادق رضوی کونسلرڈی۔ساد پا سید مالک محی الدین پاشاہ سی کے شبیر پاشاہ منور شاہ عارف سمیت کئی لوگ موجود تھیں۔